غزہ فلسطینی کا مقبوضہ علاقہ ہے اور ریاست کا حصہ رہے گا، برطانیہ

برطانیہ نے واضح کیا ہے کہ غزہ فلسطین کا مقبوضہ علاقہ ہے اور مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ رہے گا۔

برطانیہ کا یہ بیان اسرائیل کی جانب سے غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی اور وہاں یہودی آبادکاروں کو جگہ فراہم کرنے کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے بعد آیا ہے۔

برطانیہ نے بیان میں کہا کہ وہ اس بات پر "خوف زدہ” ہے کہ 28 جنوری کو یروشلم میں ہونے والی کانفرنس میں اسرائیلی وزراء نے شرکت کی۔

بیان میں برطانوی پالیسی کو واضح کیا گیا کہ غزہ فلسطین کا مقبوضہ علاقہ ہے اور مستقبل میں بھی فلسطینی ریاست کا حصہ ہو گا۔

برطانیہ نے کہا کہ آباد کاری غیرقانونی ہے اور کسی بھی فلسطینی کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کرنا یا انہیں بےدخل کی دھمکی نہیں دی جانی چاہیے۔