لاہور : راستہ نہ دینے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا

لاہور نوجوان قتل

لاہور : راستہ نہ دینے پر نوجوان کو قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں ترکی روڈ میں راستہ نہ دینے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل درینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، اندراج ایف آئی آر کے مطابق زین الدین ترکی روڈ پر اپنے ڈمپر پر مٹی بھر رہا تھا، مٹی کے ٹیلےپر موجود دوسرے ڈمپر ڈرائیورز نے راستہ مانگا۔

مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ راستہ نہ دینے پر تقرار کے نتیجہ میں ملزم اقبال عرف بالی نے پانچ ساتھیوں سمیت حملہ کردیا، زین الدین زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔