کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک جس مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسے میں ہر ایک کو اپنا اپنا چپو چلانے کی ضرورت ہے، یہاں پر لوگ اپنے چپو دوسرے کے سروں پر مار رہے ہیں۔

ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں امریکی تعلیمی سکالرشپ فل برائٹ کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، پالیسیوں کے تسلسل کے لئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک میں جاری توانائی کے بحران پر راتوں رات قابو نہیں پایا جاسکتا۔

احسن اقبال نے دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسے میں ہر ایک کو اپنا اپنا چپو چلانے کی ضرورت ہے، یہاں پر لوگ اپنے چپو دوسرے کے سروں پر مار رہے ہیں۔