اسما عباس سے مداح نے بیٹے کو مارنے کی درخواست کردی

اسما عباس

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس سے مداح نے اپنے بیٹے کو لات مارنے کی درخواست کردی۔

تجربہ کار اداکارہ اسما عباس نے اپنے مداحوں کے ساتھ پیش آئے واقعے سے متعلق نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا جسے سن کو سب حیران رہ گئے۔

اسما عباس نے بتایا کہ خاتون مداح نے میرا ہاتھ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ وہی لباس اور ہار لینا چاہتی تھیں جو میں اسکرین پر پہنتی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ خاتون سے کہا کہ وہ اپنے برانڈ سے متعلق بتادیتی ہیں لیکن وہ پھر بھی بضد تھیں کہ وہ جو پہنتی ہیں وہی انہیں چاہیے۔

انہوں نے ایک اور واقعہ بتایا کہ خاتون ان کے پاس آئیں اور کہا کہ اپنے بچوں کو کک مارنے کی درخواست کی۔

خاتون نے کہا کہ یہ میرا بچہ ہے، وہ آپ کا بہت بڑا پرستار ہے، آپ نے ڈرامے میں ایک بچے کو لات ماری تھی براہ کرم اسے اسی طرح لات ماریں۔

واضح رہے کہ اسما عباس ان دنوں ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

سکون کی مرکزی کاسٹ میں ثنا جاوید، احسن خان، سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز شامل ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سراج الحق، مصباح نوشین نے تحریر کی ہے۔