چوری کرنے والی خاتون بنی گالہ میں کیوں ہے؟ مریم نواز

چوری کرنے والی خاتون بنی گالہ میں کیوں ہے؟ مریم نواز

سوات: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ چوری کرنے والی خاتون بنی گالہ میں کیوں ہے اور سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں؟

جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ بہت لوگ آئے نواز شریف کی سیاست ختم کرنے کی چاہ لے کر، کوئی کہتا تھا کہ وہ واپس نہیں آئے گا لیکن اللہ کا شکر ہے آج وہ پھر آپ کے بیچ میں موجود ہے، نواز شریف کو آگ کے دریا میں گزر کر آنا پڑا۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو تاحیات نااہل اور جلا وطن کرنے والے آج دیکھتے تو ہوں گے، انہوں نے دیکھا ہوگا 21 اکتوبر کو نواز شریف کا استقبال پورے پاکستان نے کیا تھا، وہ جہاں جاتا ہے عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر ہوتا ہے۔

متعلقہ: توشہ خانہ ریفرنس میں سزا، بشریٰ بی بی بنی گالہ سب جیل منتقل

انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والے صدا نہیں رہتے، جس نے لوگوں کو چور کہا وہ آج خود سب سے بڑا چور ثابت ہوا، وہ بھی چور ثابت ہوا اور اس کا پورا ٹبر چور نکلا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھی آفر ہوئی تھی اڈیالہ کے بجائے سہالہ ریسٹ ہاؤس چلی جائیں لیکن میں نے کہا تھا نہیں میں میاں صاحب کے ساتھ رہوں گی، میں نے بی کلاس کیلیے منع کر دیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں سے پوچھنا چاہتی ہوں آپ کو لیپ ٹاپ چاہیے یا پیٹرول بم؟ 8 فروری کو ووٹ کی پرچی کو پرچی نہ سمجھنا بلکہ یہ آپ کے مقدر کا فیصلہ ہے۔