شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ بہو کو پہلی نظر میں دیکھ کر کہا کہ یہی چاند کا ٹکڑا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سینئر اداکارہ صبا فیصل نے شرکت کی اور اپنی نئی بہو سے متعلق اظہار خیال کیا۔
صبا فیصل نے کہا کہ چھوٹی بہو نشا کا انتخاب اس طرح کیا جب میں نے پہلی بار نشا کو دیکھا تو اس نے دوپٹہ پہنا ہوا تھا اور اس کے ہاتھ میں تفسیر کی کتاب تھی وہ مجھے پہلی نظر میں اتنی پیاری لگی اور لگا کہ یہی ٹکڑا میرے گھر کا چاند بنے گا۔
انہوں نے بتایا کہ گھر آکر میں نے بیٹے سے کہا کہ وہ بہت اچھی ہے، بیٹا لاہور جارہا تھا پھر اس نے مجھے کہا کہ آپ تسلی کرلیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ بیٹے اور نشا کے درمیان نمبرز کا تبادلہ ہوا پھر ان میں چھ ماہ تک بات چیت چل رہی دس ماہ بعد بیٹے نے کہا کہ میں طرف سے ہاں ہے۔
اس سے قبل صبا فیصل نے بتایا تھا کہ ان کے بڑے بیٹے سلمان نے پہلے لڑکی پسند کی تھی اور بعد میں انہوں نے بیٹے کی پسند کو اپنایا لیکن چھوٹے بیٹے کے لیے پہلے انہوں نے دلہن پسند کی اور بیٹے نے ان کی پسند کو اپنایا۔
انہوں نے واضح کیا تھا کہ پسند کی شادیاں بھی اچھی ہوتی ہیں لیکن والدین کی مرضی سے کی جانی والی شادیاں بہت اچھی ہوتی ہیں، کیوں کہ والدین تجربے کی بنیاد پر اپنے بچوں کے لیے شریک حیات تلاش کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ ارسلان فیصل کی شادی دسمبر 2023 میں ہوئی تھی۔