ممبئی: بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ و ٹی وی اداکارہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شو کی سابق کنٹیسٹنٹ و اداکارہ نے 31 جنوری کو دہلی پولیس میں شکایت درج کروائی جس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا۔
متاثرہ اداکارہ نے شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم ان کا قریبی دوست ہے جس نے دھوکے سے اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا اور نشہ آور چیز پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کے مطابق سیکشن 376 کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔ معاملے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس میں سینئر پولیس افسران شامل ہیں۔