شاہد آفریدی نے تیز ترین ففٹی جڑ دی

شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سندھ پریمیئر لیگ میں تیز ترین ففٹی جڑ دی۔

سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں بینظیر لال کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے 31 گیندوں پر ففٹی بنائی۔

شاہد آفریدی کی اننگ میں چار چھکوں اور چار چوکے شامل تھے۔

سابق کپتان کی اننگز پر ٹوئٹر شائقین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں اور 46 سال کی عمر میں بھی ان کی لاجواب بیٹنگ کی تعریف کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ 8 سال قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے 46 سالہ شاہد آفریدی اب بھی پاکستان کے بہترین پاور ہٹرز میں سے ایک ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک مداح نے لکھا کہ شاہد آفریدی کی بیٹنگ چنائی ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف 1999 ٹیسٹ کی یاد دلادی جس میں شاہد آفریدی نے ٹیم کو کامیابی دلوائی تھی۔