خاتون کے مرنے سے پہلے بیٹے کے نام لکھے گئے خط نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
نوجوان نے حال ہی میں ریڈیٹ پر ایک خط شیئر کیا جو اس کی والدہ نے کینسر سے مرنے سے قبل لکھا تھا، خط میں خاتون جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے میٹ گالڈ کا شکریہ ادا کررہی تھیں۔
خاتون نے لکھا کہ ’میں یہ خط اس امید میں لکھ رہی ہوں کہ آپ کو ایک دن یہ مل جائے گا، مجھے امید ہے کہ آپ کو معلوم ہوگا کہ میں آپ سے کتنا پیار کرتی ہوں۔‘
A letter from my mom that I found after she passed away from cancer
byu/MattGald inMadeMeSmile
تاہم والدہ نے لکھا کہ ’جب مجھے آپ کی ضرورت ہوتی تو آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہوتے تھے، آپ نے یہ جانتے ہوئے اپنی ملازمت چھوڑ دی کہ میرے علاج کے لیے آپ موجود ہیں۔‘
خط میں لکھا تھا کہ ’میں ہمیشہ آپ پر نظر رکھوں گی مجھے موت سے زیادہ آپ کو چھوڑنے کا ڈر تھا، آپ ایک بہترین بیٹھے ہو۔‘
بیٹے کا کہنا تھا کہ ’میں والدہ کو ہر روز یاد کرتا ہوں اور مجھے رونا آتا ہے لیکن چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ روتا ہوں، میرے لیے یہ وقت مشکل ہے کیونکہ والد بھی کینسر کے باعث آئی سی یو میں ہیں۔
میٹ گالڈ نے چند روز قبل یہ خط ریڈیٹ پر شیئر کیا جسے 54 ہزار سے زائد ویوز ملے اور صارفین کی خط پر آنکھیں نم ہوگئیں۔