کراچی: وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ ہمیں اب بیساکھیوں پر چلنا ختم کرنا ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ سرکاری اداروں کی ممل جانچ کے لیے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، معاشی صورتحال بھی بہتر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات کیے، ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی، قلیل عرصے میں ٹی بلز کے لیے بروقت اقدامات کیے گئے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلا اجارہ سکوک جاری کیا، اب حکومت صرف کمرشل بینکوں سے ہی قرضہ نہیں لے گی، اسٹاک ایکسچینج سے بھی ٹی بلز فروخت کرکے قرض لے سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خسارہ پورا کرنے کے لیے اسٹاک مارکیٹ سے بھی قرض لیا جارہا ہے، نیشنل کریڈٹ کمپنی سے چھوٹی صنعتوں کو قرضے دیں گے۔
شمشاد اختر نے کہا کہ نیشنل کریڈٹ کمپنی 6 ارب سے صنعتوں کو سپورٹ کرے گی، نیشنل کریڈٹ کمپنی کی سپورٹ آگے 15 ارب تک جائے گی۔