بھارت کے شہر حیدرآباد میں چلتی بس میں کھڑی سے سر باہر نکالنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، نوجوان دوسری گاڑی کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ 27 سالہ ایسو کونڈاپور علاقے میں واچ مین کا کام کرتا تھا۔
نوجوان اپنے گھر جانے کے لئے بس میں سوار ہوا تو حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ یاچارم منڈل کے گنگل کے قریب اسے قئے آرہی تھی، اس نے بس کی کھڑکی سے سر باہر نکال لیا۔
اسی دوران وہاں سے گزرنے والی دوسری بس نے اس کے سر کو ٹکر ماردی، جس کے باعث مذکورہ نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
دوسری جانب بھارت کے شہر حیدرآباد میں بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون گھریلو جھگڑوں کے بعد دو روز قبل حیدرآباد پہنچی تھی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زیادتی کا شکار متاثرہ خاتون ہفتہ کی رات املی بن بس ڈپو کے پاس رکی ہوئی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد اسے زبردستی موٹرسائیکل پر سوار کرکے لے گئے، ملزمان نے خاتون کو بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ کے گودام میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
زیادتی کا شکار خاتون نے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔