انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ڈی آر ایس ٹیکنالوجی پر پھر سوال اٹھا دیا ہے۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں زیک کرولی کا ایل بی ڈبلیو بین اسٹوکس نے غلط قرار دے دیا، کلدیپ یادیو کی گیند پر امپائر نے زیک کرولی کو ناٹ آؤٹ دیا مگر بھارت نے ریویو لیا تو ٹیکنالوجی پر آؤٹ قرار پائے۔
بین اسٹوکس نے کہا کہ سب کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سو فیصد درست نہیں ہے، میرے خیال میں زیک کرولی کو ٹیکنالوجی نے غلط آؤٹ قرار دیا ہے۔
بھارت پر ٹیکنالوجی سے چھیڑ چھاڑ کے الزامات ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں۔
Was the DRS right in the dismissal of #ZakCrawley❓
What did #BenStokes feel about the decision@DineshKarthik & @bhogleharsha explain the drama behind #Crawley‘s wicket, on #CricbuzzChatter#INDvENG #India pic.twitter.com/jCBG6cxOg1
— Cricbuzz (@cricbuzz) February 6, 2024
2011 کے ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کے فیصلے سے بھی خوب واویلا ہوا تھا۔ شائقین کرکٹ کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹنڈولکر کے آؤٹ کو ناٹ آؤٹ میں بدلا گیا تھا۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست دی تھی۔
بھارت نے پہلی اننگ 396 رنز بنائے تھے جواب میں انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 253 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی دوسری اننگ میں بھارتی ٹیم 255 رنز پر آؤٹ ہوئی جبکہ انگلش ٹیم 292 رنز بناسکی تھی۔