ویڈیو: ہائی وے پر مچھلیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا

مچھلیوں سے لدا ٹرک

بھارت میں ہائی وے پر مچھلیوں سے لدا ٹرک الٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے وانا پارتھی ہائی وے پر مچھلیوں سے لدا تیز رفتار ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں مچھلیاں سڑک پر بکھر گئیں۔

ٹرک کو حادثہ صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر مچھلیاں بکھری پڑی ہیں اور تڑپ رہی ہیں۔

حادثے کے بعد سڑک کو عام ٹریفک کے لیے چند گھنٹوں کے لیے بند کردیا گیا بعدازاں مچھلیوں کو سڑک سے ہٹانے کے لیے آمدورفت بحال ہوگئی۔

سڑک سے گزرنے والے شہریوں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔