اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹربیونل کی کار کردگی سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔رپورٹ آئندہ جلاس میں پیش کی جائے گی ۔الیکشن ٹریبونل کی اٹھارہ ماہ کی کار کردگی کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کریگی ۔
رپورٹ کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اکیس حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملے ہیں ۔پندرہ حلقوں میں منظم دھاندلی ہوئی ۔جبکہ چھ حلقوں میں جزوی دھاندلی کے ثبوت ملے۔
انتخابی ٹربیونل نے پندرہ حلقوں میں انتخابات کالعدم قرار دیئے۔دھاندلی زدہ حلقوں میں آٹھ نشستوں پر مسلم لیگ نواز کے امیدوار کامیاب ہوئے ۔جبکہ دو حلقوں میں آزاد امیدوار اور ایک حلقے میں جے یو ٓئی ف کا امیدوار کامیاب ہوا تھا۔
Comments
ایک تبصرہ برائے “انتخابی ٹربیونل کی کارکردگی: الیکشن کمیشن نے رپورٹ تیارکرلی”