الیکشن 2024: کراچی میں کتنے ووٹ مسترد ہوئے؟ اعداد و شمار جاری

خواتین کی شناختی کارڈ اور ووٹر رجسٹریشن مہم کے پانچویں مرحلے کا آغاز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کراچی کی قومی و صوبائی نشستوں پر مسترد ہونے والے ووٹ کی تعداد بتا دی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اور صوبائی نشستوں پر 97 ہزار سے زائد ووٹ مسترد کیے گئے، 47 صوبائی نشستوں پر 47 ہزار 701 ووٹ مسترد ہوئے جبکہ قومی اسمبلی کی 22 نشستوں پر 50 ہزار 391 ووٹ مسترد ہوئے۔

پی ایس 108 جنوبی میں ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ پی ایس 129 وسطی میں صرف 85 ووٹ مسترد ہوئے۔ سب سے زیادہ پی ایس 123 وسطی میں 1898 ووٹ مسترد ہوئے۔

صوبائی نشستوں میں سب سے کم ٹرن آؤٹ پی ایس 127 پر 25.88 فیصد رہا جبکہ سب سے زیادہ ٹرن آوٹ پی ایس 125 پر 63.35 فیصد رہا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 241 کراچی جنوبی کی نشست پر ایک بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ اس حلقے میں 1 لاکھ 8 ہزار 356 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

این اے 231 ملیر کی نشست پر 2487 ووٹ مسترد ہوئے۔ حلقے پر پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 389 ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے۔

صوبائی نشستوں میں سب سے کم ٹرن آؤٹ پی ایس 127 پر 25.88 فیصد رہا جبکہ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ پی ایس 125 پر 63.35 فیصد رہا۔

کراچی میں قومی نشستوں  پر سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ 48.8 فیصد رہا جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 241 پر سب سے کم 23 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔