خاتون اپنے بچوں سمیت بھیک مانگ کر 45 دنوں میں لکھ پتی بن گئیں

بھکارن کے مالی اثاثوں نے سب کے ہوش اڑا دیے

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھکارن کو گرفتار کیا گیا جس کے مالی اثاثوں جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ خاتون اندرا بائی نے 45 دنوں میں بھیک مانگ کر لاکھوں کمائے۔ اس نے اپنی 8 سالہ بیٹی اور دو بیٹوں کو بھی سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور کیا۔

ایک فلاحی ادارے نے دعویٰ کیا کہ خاتون 150 بھیکاریوں پر مشتمل ایک گروپ کا حصہ ہے جو شہر بھر میں بھیک مانگتے ہیں، اندرا بائی نے بھیک مانگ کر زمین خریدی جبکہ ریاست راجستھان میں دو منزلہ عمارت بھی تعمیر کروائی۔

متعلقہ: بھوک سے مرنے والے بھکاری کے جیب سے کیا نکلا؟ لوگ دیکھ کر حیران

مقامی پولیس نے فلاحی ادارے کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے اندرا بائی کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے اُس وقت 19 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

ملزمہ کے کُل پانچ بچے ہیں جن میں سے تین کو وہ بھیک مانگنے پر مجبور کرتی ہے۔ اندرا بائی کی بیٹی کو چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس دو بیٹے موقع سے فرار ہوگئے۔

اندرا بائی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے 45 دنوں میں ڈھائی لاکھ کمائے جس میں سے ایک لاکھ سسرال بھیجے، 50 ہزار بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائے جبکہ 50 ہزار فکسڈ ڈپازٹ اسکیمیں میں دیے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر کے نام پر موٹر سائیکل بھی خرید رکھی ہے جس کے ذریعے وہ شہر کے مخلتف حصوں میں جا کر بھیک مانگتی ہیں۔

ملزمہ کو اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) کی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔