کالے جادو سے ماں اور بیٹے کا قتل

ماں اور بیٹے کی پُراسرار موت سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ماں اور اس کے بیٹے کی پُراسرار موت کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولین کی شناخت 60 سالہ ساما (والدہ) اور 40 سالہ سومیا (بیٹے) کے نام سے ہوئی جن کی پُراسرار موت کے باعث علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔

پولیس حکام کے مطابق معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں، مقتولہ ذہنی مریضہ تھیں جبکہ ان کا بیٹا مرگی کے مرض میں مبتلا تھا، خاتون کے شوہر کی بیماری کے باعث پہلی ہی موت ہو چکی ہے۔

متعلقہ: قتل کی خوفناک واردات؛ شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لیے سڑکوں پر گھومتا رہا

حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر انہیں کالے جادو کے ذریعے قتل کیا گیا، سیواراتری کمار سوامی اور گودرو منڈل پر شبہ ہے۔

پولیس نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے تک اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، دہرے قتل کے خلاف تھانے میں شکایت درج کر لی گئی۔