کراچی : ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کے باعث شہر قائد کا درجہ حرارت بڑھنے لگا، تاہم رات اور صبح میں موسم سرد ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ اس سے قبل شمال سے چلنے والی ہواوں کی وجہ سے شہر کا موسم سرد رہا اور اب دوپہر کے اوقات میں موسم کچھ گرم محسوس کیا جانے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات اور صبح میں موسم سرد ہوگا اور دوپہر میں دھوپ کی شدت تیز ہوگی
دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت صفراور قلات میں منفی ایک سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
لاہور میں آج بھی مطلع صاف رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے جاتی سردی میں چند روز دوبارہ درجہ حرارت میں خاصی کمی ہو گی۔