پی ٹی آئی کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

عمران خان 7 مقدمات

کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف جی ڈی اے کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک میں عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ہے، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے امیدواروں کے نتائج تبدیل کئے گئے۔

پیر پگارا خاندان نے ہمیشہ ملک کی سلامتی و بقا کی جنگ لڑی ہے، جی ڈی اے کے امیدواروں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے جیتے ہیں لیکن رات کے اندھیرے میں فارم 47 میں رزلٹ تبدیل کر دیئے گئے۔