فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کاگھنٹہ گھرچوک پراسٹیج بنانےکی اجازت دینےسے انکار

فیصل آباد: ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو گھنٹہ گھر چوک میں اسٹیج بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی نے امن خراب کرنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گھنٹہ گھر چوک پہنچنے پر ڈی سی او نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے فوکل پرسنز اور حکومت سے رابطے میں ہے اور توقع ہے کہ شہر کی صورتحال خراب نہیں ہوگی، انھوں نے گھنٹہ گھر چوک پر موجود پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گھنٹہ گھر چوک میں اسٹیج بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور کسی نے امن خراب کرنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی سی او کے عوام سے خطاب کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں کے گو نواز گو کے نعرے لگائے۔