الیکشن کے معاملے پر پاکستان نے دیگر ممالک کو کیا جواب دیا؟

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن ہمارا اندرونی معاملہ ہے پاکستان ایک جمہوریت ہےاور انتخابات میں کروڑوں پاکستان ووٹرز نے حصہ لیا بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کی تعداد بے مثال تھی، انتخابی عمل کے حوالے سے پاکستان کوئی بھی اقدامات اٹھاتا ہے تو وہ آئینی ذمداریوں کے وجہ سے اٹھائے گا نہ کے دوسرے ممالک کے مشورے کی وجہ سے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے غیر ملکی مبصرین کو بھی خوش آمدید کہا جد میں دولت مشترکہ کے مبصرین بھئ شامل تھے  الیکشن کمیشن انتخابات کے حوالے سے متعلقہ ادارہ ہے جو الیکٹورل پراسس کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دے سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں کسی کو بھی اگر انتخابی عمل کے حوالے سے شکایت ہے تو متعہ ادارے اے رجوع کرے جہاں تک غیر ملکی حکومتوں کا سوال ہے ہمارا نکتہ نظر اس حوالے سے واضح ہے پاکستان اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ اور انہیں سنجیدگی سے لیتا ہے آزادیاں اور جمہوریت عوام کا حق ہے،انتخابی عمل کے حوالے سے پاکستان کوئی بھی اقدامات اٹھاتا ہے تو وہ آئینی ذمہ داریوں کی وجہ سے ہے نہ کسی غیر ملکی مشورے کی وجہ سے۔