پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی؟

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اسدقیصر کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی ہدایت وفد مولانافضل الرحمان کے پاس آئے جس میں اتفاق ہو کہ الیکشن دھاندلہ زدہ ہیں۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت تھی دھاندلی کی بات کرنےوالی جماعتوں سے ملاقات کریں، جےیوآئی نےبھی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں ایک بنیادی نقطے پر اتفاق کیا گیاکہ الیکشن دھاندلی زدہ ہیں اور غیرجانبدار نہیں۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ عوام نے ووٹ کی صورت میں جوامانت دی اس میں خیانت کی گئی ہے عوام اس الیکشن کےنتائج کوتسلیم نہیں کرتے ہم تحریک چلائیں گے احتجاج کریں گےجب تک عوام کوان کاغصب شدہ حق نہیں ملتا۔

جے یو آئی کے حافظ حمداللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج موجودہ صورتحال کےتناظرمیں پی ٹی آئی وفدکیساتھ ملاقات ہوئی جس میں مولانافضل الرحمان کی جانب سے پی ٹی آئی کے وفد کا خیرمقدم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  سیاسی کشمکش کا منظرنامہ عوام کےسامنے موجود ہے، 8 فروری 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں جسے جےیوآئی مسترد کرتی ہے پی ٹی آئی وفد کا بھی مؤقف تھا کہ 8فروری کےانتخابات شفاف نہیں تھے پی ٹی آئی اورجےیوآئی دونوں متفق ہیں الیکشن شفاف نہیں تھے، دونوں پارٹیوں کا اتفاق ہے الیکشن دھاندلی زدہ ہیں، غیرجانبدارانہ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس الیکشن سےسیاسی ،معاشی استحکام نہیں آئےگا ملک کو ترقی نہیں ملےگی اب آگے کیا ہوتا ہے اس کو آگے پر چھوڑ دیا گیا ہے۔