نوال سعید کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

نوال سعید

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نوال سعید نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نوال سعید ایک تصویر میں وکٹری کا نشان بنارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nawal Saeed (@inawalsaeed)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

نوال سعید نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں نوال سعید ’گل ریز‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان شامل ہیں۔

ڈرامے کے دیگر کرداروں میں مریم نفیس، صرحا اصغر، عماد عرفانی، زینب قیوم، حارث وحید، نور الحسن، ثاقب سمیر ودیگر شامل ہیں۔

’جانِ جہاں‘ کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

نوال سعید اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’فریاد‘ اور دلِ ویراں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔