نوجوانوں نے پالتو کتے پر مُکے برسادیے، ویڈیو وائرل

بھارت میں نوجوانوں نے پالتو کتے پر مُکے برسادیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں پالتو جانوروں کے کلینک میں دو نوجوانوں نے کتے کو مارا، پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نوجوان جنہیں مبینہ طور پر کلینک کا عملہ بتایا جارہا ہے پالتو کتے کو مُکے مار رہے ہیں پھر پالتو جانور نیچے اتر کر بھاگ جاتا ہے۔

ویڈیو میں ایک نوجوان کو کتے کو اس کے چہرے اور پیٹھ پر مُکے برساتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ جانور درد سے کراہ رہا ہے۔

اس سارے منظر کی ویڈیو بنا کر ایک شخص نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

پولیس نے کتے کو مارنے والے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ جانوروں کی حقوق کی تنظیم پی اے ڈبلیو ایس کے عہدیدار نے بھی پولیس سے رجوع کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے پر غم  و غصے کی لہر دوڑ گئی اور صارفین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بھی اسی طرح کا سلوک کیا جانا چاہیے۔