اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان سے اتفاق احتجاج کی حد تک ہے، کوئی اتحاد نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل ایک سیاسی جماعت کے پاس گئے تھے وہ کوئی غیرملکی نہیں، مولانا فضل الرحمان نے 2دن پہلے دھاندلی کی مذمت کی ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق جے یو آئی نے ہمارے مؤقف سے یکسانیت ظاہر کی ، فضل الرحمان سے اتفاق احتجاج کی حد تک ہے، کوئی اتحاد نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کل پرامن احتجاج کیا جائے گا، کل اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کی قیادت خود کروں گا۔
وزرات عظمی کے لئے نامزد امیدوار سے متعلق رہنما پی ٹی آئی نے کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو لیڈر آف دی ہاؤس نامزد کیا ہے،ہر جماعت سے ووٹ مانگیں گے۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ نواز شریف 20حلقے جیتا ہے جس کو چیلنج کیاہے، ہمارے تو ہاتھ پاؤں باندھ کر پولنگ اسٹیشنزبھیجا گیا تھا۔