کراچی : 7 سالہ ننھے آبان کو کس نے اور کیوں قتل کیا ؟

آبان قاتل سفیان

کراچی : فیڈرل بی ایریا میں ننھے آبان کو کس نے اور کیوں قتل کیا، معمہ تاحال حل نہ ہو سکا، پولیس نے قتل میں شناسا شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہرکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے فیڈرل بی ایریا دل کے اسپتال کے عقبی حصے میں ننھے آبان کے لزرہ خیز قتل کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

ننھے آبان کے لزرہ خیز قتل کا مقدمہ تو درج ہوگیا لیکن ننھے ابان کو آخر کس نے اور کیوں قتل کیا ؟ یہ معمہ تاحال حل نہ ہو سکا اور اب تک سفاکانہ قتل کی وجہ سامنے نا آسکی۔

کرائم سین تک پہنچنے کے 4 راستے اور واپس نکلنے کے کئی راستے موجود ہے لیکن دکانداروں اور علاقہ مکینوں کے عدم تعاون کی وجہ سے پولیس کی تفتیش سہی راستے کا تعین نا کرسکی۔

تفتیشی حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد قتل میں شناسا شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا ہے کیونکہ آبان کو اسکول سے پک اینڈ ڈراپ بائیکیا رائڈر جبکہ گھر پر والدین کی عدم موجودگی میں چھوٹا ماموں دیکھ بھال کرتا تھا۔

تفتیشی ٹیم کی جانب سے مختلف شواہد اکھٹے کرلیے گئے اور مشبہ عناصر کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد کیس پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی اے ایس پی نارتھ ناظم اباد سعد بن عبید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔

تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی ایس پی عزیز اباد ، ایس ایچ او یوسف پلازہ، گلبرگ اور ناظم اباد کو بھی شامل کیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابان کے قتل کیس میں مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے، تحقیقاتی ٹیم روزانہ کی بنیاد پرایس ایس پی کو پیشرفت سے آگاہ کرے گی۔