قطرہ قطرہ ملا کر سیالکوٹ کے سمندر نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، ریحانہ ڈار

ریحانہ ڈار

اسلام آباد : این اے 71 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی حمایت آزاد امیدوار ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ قطرہ قطرہ ملا کر سیالکوٹ کے سمندر نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، میں سیالکوٹ کی ماں ہوں الیکشن کمیشن میں انصاف دے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 71 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ایک گھریلو خاتون ہوں، میرے گھر کو خواجہ آصف نے ڈی پی او اقبال حسن کیساتھ ملکر ظلم کیا۔

ریحانہ ڈار نے بتایا کہ میں اس ظلم کے خلاف ڈٹ گئی اور خوف کے بت توڑ دیئے ، ایک ماں اپنے بچوں کے بغیر باہر نکلی اور سیالکوٹ کے عوام نے میرا ساتھ دیا، قطرہ قطرہ ملا کر سیالکوٹ کےسمندر نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جیت رہی تھی تو چھ حلقوں میں پریذائیڈنگ افسرکو اٹھالیا گیا، آراوآفس گئی تو پولیس اہلکاروں نےتشدد کیا، نتائج تبدیل کیے گئے، اس طرح کاتشدداورانتخابات اپنی زندگی میں نہیں دیکھے، میں نے کہا ظلم نہیں ہونا چاہیے ،الیکشن باہر لڑیں دروازے توڑ کر گھروں میں نہ داخل ہوں۔

ریحانہ ڈار نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کیلئے آر او کے دفتر میں نتائج کو تبدیل کیاگیا ، میں دوبارہ انتخابات لڑنےکیلئے بھی تیار ہوں، میں ڈی پی او کیخلاف مقدمہ کروں گی۔

پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے نوشین افتخار کو انصاف دیا تھا وہ ڈسکہ کی بیٹی تھی، میں سیالکوٹ کی ماں ہوں الیکشن کمیشن میں انصاف دے ، قرآن پاک پر حلف دیتی ہوں یہ فارم 45 اصلی ہیں ،الیکشن کمیشن سے امید ہے نوشین افتخار کی طرح مجھے بھی انصاف دیں۔