لاہور : شاپنگ مال سے گر کر خاتون کی ہلاکت ، بڑا انکشاف سامنے آگیا

شاپنگ مال خاتون ڈیفنس

لاہور : ڈیفنس میں شاپنگ مال سے گر کر خاتون کی ہلاکت کے کیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم حماد نے مقتولہ حلیمہ کو چار روز سے حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی نجی پلازہ سے گر کر موت کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

پولیس نے بتایا کیس میں گرفتار ملزم حماد نے مقتولہ حلیمہ کو چار روز سے حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا، ملزم نے حلیمہ کو دو دن گلبرگ کے ہوٹل میں رکھا ،جہاں سے وہ خاتون کو ڈیفنس میں پلازہ کے فلیٹ میں لایا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا،مقتولہ حلیمہ کے قتل کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں گرفتارملزم حماد کو چار روز گزرنے کے بعد بھی عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔