بلوچستان نے پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک اور سیٹ جیت لی۔
پی بی 9 کوہلو کے تمام 74 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج میں پیلزپارٹی کے امیدوار نے میدان مان لیا۔
غیرحتمی نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے میرنصیب اللہ مری 6279 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ آزادامیدوار گزین مری 3368 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے کامیاب 5 ارکان قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیش کے مطابق این اے 260 سے جمعیت علمائےاسلام کے عثمان بادینی اور این اے261 سے جمعیت علمائے اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب قرار پائے۔
این اے262 سے آزاد امیدوار عادل بازئی کامیاب ہوئے جب کہ این اے 264 سے پیپلزپارٹی کے نوابزادہ جمال رئیسانی کامیاب قرار پائے۔
این اے 265 سے جےیوآئی کے مولانافضل الرحمان کامیاب قرار پائے ہیں۔