مکیش امبانی نے رنبیر کپور کو کیا مشورہ دیا؟

مکیش امبانی نے رنبیر کپور کو کیا مشورہ دیا؟

ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار رنبیر کپور نے انڈیا کے دوسرے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی سے ملنے والے مشورے کے بارے میں پہلی بار بتا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کو لوک مت مہاراشٹرین آف دی ایئر ایوارڈز کے 10ویں ایڈیشن میں مہاراشٹرین آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب سے خطاب میں رنبیر کپور نے بتایا کہ میری زندگی کا پہلا مقصد لوگوں کے سامنے اچھا کام پیش کرنا تھا، میں نے مکیش امبانی سے بہت سے مشورے لیے۔

متعلقہ: رنبیر کپور نے ساس سمیت اپنے مداحوں کے دل جیت لیے

اداکار نے بتایا کہ مکیش امبانی نے ان سے کہا ’ہمیشہ سر جھکائے کام کرتے رہنا، کامیابی کو خود پر حاوی مت کرنا اور ناکامی کو دل پر نہیں لینا‘۔

رنبیر کپور نے کہا کہ میری زندگی کا دوسرا مقصد اچھا انسان بننا ہے، میں ایک اچھا بیٹا، والد، شوہر، بھائی اور دوست بننا چاہتا ہوں، سب سے اہم میں سب سے اچھا شہری بننا چاہتا ہوں۔

بالی وڈ اسٹار نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے فخر ہے اور میرے نزدیک اس کی بہت اہمیت ہے۔

متعلقہ: رنبیر کپور کو کرسمس کا کیک کاٹنا مہنگا پڑ گیا

اداکار کو ایوارڈ پیش کرنے والے جیتندرا نے کہا کہ یہ ایوارڈ رنبیر کو دے رہا ہوں جو میرے بہت ہی پیارے دوست کا بیٹا ہے، میں کل سے تیاری کر رہا ہوں کہ مجھے یہاں کیا کہنا چاہیے، میری بیوی، بیٹی اور بیٹا رہنمائی کر رہے۔

جیتندرا نے کہا کہ خوشی ہے یہ ایوارڈ میرے دوست کے بیٹے کو مل رہا ہے، آج رنبیر اس مقام پر کھڑا ہے تو اس کے پیچھے اس کی بھرپور محنت ہے۔