اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الزامات پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا ردعمل آگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگائے گئے اس میں نہ صداقت ہے نہ ہی سچائی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ الزام لگانے والے نے نہ کوئی ثبوت پیش کیا، کل کو مجھ پر چوری، قتل کا الزام لگادیں گے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ الزامات لگانا آپ کا حق ہے مگر ساتھ ثبوت بھی دیں۔
کمشنرراولپنڈی کےالزامات پر چیف جسٹس آف پاکستان کاردعمل
بےبنیادالزامات لگائے،نہ صداقت ہےنہ سچائی ،چیف جسٹس#ARYNews pic.twitter.com/CVSQgxsMCS— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 17, 2024
دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سپریم کورٹ بار کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ملوث ہونے کے الزام پر شدید تحفظات ہیں، کمشنر کا بیان بدنیتی پر مبنی اور چیف جسٹس کے عہدے کو بے توقیر کرنے کی کوشش ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یا سپریم کورٹ کا انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کوئی کردار نہیں ہے، انتخابی عمل الیکشن کمیشن کا انتظامی معاملہ ہے۔
سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی سے متعلق الزامات کی انکوائری کرے۔