پرینیتی چوپڑا نے 15 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا

پرینیتی چوپڑا نے اپنے 15 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’چمکیلا‘ کیلیے 15 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اداکاری کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں باقاعدہ قدم رکھنے جا رہی ہیں جس کیلیے ان کے مداح پُرامید ہیں۔

پرینیتی چوپڑا امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’چمکیلا‘ میں نظر آئیں گے۔ بالی وڈ اداکارہ نے بتایا کہ وہ فلم کیلیے اپنی آواز میں 15 گانے ریلیز کریں گی۔

متعلقہ: پرینیتی چوپڑا نے ایک بار پھر مداحوں کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا

اپنے ایک انٹرویو میں پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ ’چمکیلا‘ کو سائن کرنے کا مقصد یہی تھا کہ مجھے اس میں گانے کا موقع ملے گا، گلوکار و اداکار دلجیت فلم میں میرے ساتھ نظر آئیں گے، جب انہوں نے مجھے گانا گاتے دیکھا تو مجھے لائیو پرفارمنس کا کہا۔

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا اس سے قبل اپنی دو فلموں میں گانے گا چکی ہیں۔

اداکاری کے ساتھ گلوکاری کو بطور کیریئر اپنانے پر پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں دونوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہوں جو ایک چینلج ہے لیکن سخت محنت کروں گی۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں دیگر فنکاروں سے تھوڑی مختلف ہوں، یہ تمام چیزیں میری کُل زندگی نہیں بلکہ اس کا حصہ ہیں، میری فیملی، شوہر، کیریئر، دوست، میوزک اور صحت ہر چیز کی زندگی میں اہمیت ہے۔