جماعت اسلامی نے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر پیداشدہ صورتحال کے پیشِ نظر 25 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی جس کے لیے تمام جماعتوں کو اےپی سی کیلئے باضابطہ دعوت نامہ بھیج دیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ اےپی سی کا مقصد جمہوریت کا بچاؤ ہے تمام جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے بڑھیں، 2024کے انتخابات ملکی تاریخ کے متنازع ترین الیکشن تھے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام متاثرہ جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں لیاقت چٹھہ کےانکشافات ہمارے مؤقف کی تائید ہے مزید ضمیر جاگ گئے تو دھاندلی کرنے والے کہاں جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی انتخابات کی ساری مشق مذاق بن چکی ہے، الیکشن پر قومی خزانہ سے50ارب ضائع کیے گئے، اس کا حساب کون دے گا؟ جماعت اسلامی انتخابات میں دھاندلی پر خاموش نہیں رہے گی ووٹ کے تقدس کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔