محمد رضوان کی کراچی کنگز کے بولرز کی تعریف

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کراچی کنگز کے بولرز کی تعریف کی ہے۔

ملتان میں کراچی کے خلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ کراچی کنگز نے ڈیتھ اوورز میں بہت اچھی بولنگ کی ہم 200 سے زائد رنز بنا سکتے تھے مگر کراچی کے بولرز نے اچھا پرفارم کیا۔

رضوان نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پہلے میچ میں جیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بولنگ بہت اچھی ہے تمام بولرز نے بہترین بولنگ کی۔

ملتان سلطانز نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز کیخلاف 55 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ کراچی کنگز186 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔

کراچی کی جانب سے آل راؤنڈر شعیب ملک کے 53 اور کپتان شان مسعود کے 30 رنز رائیگاں گئے۔ کیرون پولارڈ 29 گیندوں پر27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

فاتح ٹیم کی جانب سے محمد علی نے عمدہ 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ڈیوڈ ولی اور عباس آفریدی کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔ ریزا ہینڈرکس کو54 گیندوں پر79 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئرآف دی میچ قراردیا گیا.