پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی جانب دیا گیا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
خواجہ نافع نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سعود شکیل 23 گیندوں پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیسن رائے 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کپتان رائلی روسو 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سرفراز احمد کو 11 رنز پر سلمان فیاض نے آؤٹ کیا، ردر فورڈ 14 رنز بناسکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
قبل ازیں قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے اور گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف دیا تھا۔
View this post on Instagram
اوپنر صاحبزادہ فرحان 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جہانداد خان نے 45 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں تین چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
View this post on Instagram
فخر زمان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، وین ڈر ڈوسن 15 رنز بنا کر ابرار احمد کا نشانہ بنے، عبداللہ شفیق کو 11 رنز پر اکیل حسین نے آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
سکندر رضا 18 رنز بنا کر عامر کو وکٹ دے بیٹھے، کارلوس بریتھ ویٹ 6 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 12 رنز بناسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اکیل حسین اور محمد حسنین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر، ابرار احمد اور محمد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر رائلی روسو الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم وننگ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، ہماری بولنگ ہدف کا کرسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ نے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی جبکہ لاہور قلندرز کو افتتاحی میچ میں یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پلیئنگ الیون
View this post on Instagram