سرفراز نے ڈبل سنچری سے ایک رن پہلے کس طرح جیسوال کا حوصلہ بڑھایا؟

ڈیبیو کرنے والے سرفراز خان اپنے ممبئی کے ساتھی کھلاڑی یشسوی جیسوال کی ڈبل سنچری سے صرف ایک رن قبل ان کا حوصلہ بڑھاتے نظر آئے۔

راجکوٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن جب سرفراز خان اور یشسوی جیسوال کریز پر موجود تھے تو ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں 199 پر موجود بھارتی اوپنر کو سرفراز پرسکون ہونے کا کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔

انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن یشسوی 199 رنز پر تھے اس دوران وہ تھوڑے نروس لگ رہے تھے اور ڈبل سنچری مکمل کرنے کے لہیے رن لینے کی جلدی میں تھے۔

ویڈیو میں مکالمے کے دوران جیسوال کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’میں نے بہت محنت کی ہے‘۔ جواب میں سرفراز انھیں کہتے ہیں کہ ’ہوجائے گا یاشو پہلے مت بھاگنا۔‘

ان کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے جیسوال اپنے کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ انھوں نے راجکوٹ ٹیسٹ میں 214 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل۔

واضح رہے کہ اسی طرح کی صورتحال میں راجکوٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سرفراز رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ رویندر جڈیجا 99 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے انھوں نے سرفراز کو رن لینے کے لیے کال کی تاہم عین وقت پر منع کردیا جس کے باعث سرفراز آؤٹ ہوگئے تھے۔