بیل نے کرکٹرز کی دوڑیں لگوادیں، ویڈیو وائرل

بھارت میں بیل نے کرکٹرز کی دوڑیں لگوادیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں مقامی کرکٹ میچ کے دوران بیل نے کرکٹرز کی دوڑیں لگوادیں جس کے باعث کھلاڑی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹرز کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک بیل کی آمد ہوتی ہے۔

بیل کھلاڑیوں کے پیچھے پڑ جاتا ہے اور وہ اپنی جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگ رہے ہیں، خوش قسمتی سے بیل نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی اور اسے لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے۔

ویڈٰیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے گئے، ایک صارف نے لکھا کہ ’اضافی فیلڈر میدان میں آگیا ہے۔‘

دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’بیل بھی بیٹنگ کرنے کے لیے آیا ہے۔‘ تیسرے صارف نے لکھا کہ ’جب بیل کو کہا گیا کہ کونے میں کھڑے ہوجاؤ۔‘