محبت کو فراموش کرکے آگے بڑھ چکی ہوں، نازش جہانگیر

مجھے شادی کے بعد محبت ہوگی، نازش جہانگیر

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ محبت کو فراموش کرکے آگے بڑھ چکی ہوں۔

اداکارہ نازش جہانگیر نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت نجی زندگی سے معتلق اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ اگر پرانی محبت لوٹ کر آجائے تو آپ کیا کریں گی؟

نازش جہانگیر نے کہا کہ ماضی کی محبت کو فراموش کرکے آگے بڑھ چکی ہوں اور مطمئن ہوں، کبھی کسی ایسے شخص کے ساتھ تعلقات نہیں رکھوں گی جس نے کبھی میرا دل توڑا ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں محبت میں گرفتار رہ چکی ہیں اور اس محبت نے انہیں اندھا کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب انسان کسی کی محبت میں گرفتار ہوتا ہے تو حقیقت پسند انسان بھی اپنے دل و دماغ سے سوچنا چھوڑ دیتا ہے، سامنے والے کی ہر چیز ٹھیک لگتی ہے لیکن جب دل ٹوٹتا ہے تو سمجھ آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں حقیقت پسند ہوں اس لیے ماضی کی محبت زیادہ عرصے چل نہیں سکی، اس محبت کے بعد زیادہ پریکٹیکل ہو چکی ہوں، اب میں اپنا دماغ اور آنکھیں کھلی رکھنے کی عادی ہوں۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں منفی کردار نبھایا تھا جس کی مرکزی کاسٹ میں جنید خان اور حبا بخاری شامل تھے۔