امین سیانی 91 برس کی عمر میں چل بسے

بھارت کے معروف ریڈیو پریزینٹر امین سیانی 91 برس کی عمر میں ممبئی میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف ریڈیو پریزینٹر امین سیانی کے بیٹے نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کردی، بیٹے نے بتایا کہ والد کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے باعث وہ مقامی اسپتال میں چل بسے۔ امین سیانی کی آخری رسومات جمعرات کو ادا کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ معروف ریڈیو پریزینٹر امین سیانی 21 دسمبر 1932 کو پیدا ہوئے۔ وہ جب بھی اپنا ریڈیو پروگرام شروع کرتے تو کہتے ’نمستے بہنوں اور بھائیوں میں آپ کا دوست بول رہا ہوں‘۔

امین سیانی نے متعدد مشہور پروگرامز کیے لیکن ان کی وجہ شہرت ان کا تعارفی جملہ بنا جس میں انہوں نے خواتین کو ترجیح دی۔

نیتن یاہو کا حماس کی شرائط ماننے سے صاف انکار

امین سایانی نے 6 عشروں تک کام کیا اور 54 ہزار ریڈیو پروگرامز کیے جسے سامعین نے بہت پسند کیا۔ انہوں نے 19 ہزار وائس اوورز کیے تھے۔