ملتان: پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، قلندرز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 167 کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 167 کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔
افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 82 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
ڈیوڈ ولے نے 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، ریزا ہینڈرکس 9 رنز بناسکے، یاسر خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا تھا۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز نے میچ میں آسان کیچز ڈراپ کیے، کپتان محمد رضوان نے اسٹمپڈ کا موقع بھی ضائع کردیا۔
View this post on Instagram
وین ڈر ڈوسن نے 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی، اوپنر فخر زمان 41 رنز بنا کر عباس آفریدی کا نشانہ بنے۔
View this post on Instagram
صاحبزادہ فرحان 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سکندر رضا 23 رنز بنا کر چلتے بنے، جہانداد خان کو 16 رنز پر ڈیوڈ ولے نے رن آؤٹ کیا۔
عبداللہ شفیق 6 اور کارلوس بریتھ ویٹ 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی نے دو وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی اور اسامہ میر ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
View this post on Instagram
قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں سلمان فیاض کی جگہ جارج کو شامل کیا گیا ہے۔
سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتیں یا ہاریں فرق نہیں نہیں پڑتا، اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو جیتیں گے۔
واضح رہے کہ قلندرز کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ سلطانز نے مسلسل دو کامیابیوں کے ساتھ ایونٹ کا شاندار آغاز کیا۔
پلیئنگ الیون
View this post on Instagram