ٹریکٹر ڈرائیور نے لڑکے کو کچل ڈالا

بھرت پور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بھرت پور میں ایک ٹریکٹر ڈرائیور نے بے دردی کے ساتھ لڑکے کو کچل دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھرت پور میں ریت مافیا نے ایک 22 سالہ لڑکے کو اس وقت ٹریکٹر سے کچل کر مار دیا، جب وہ گٹر کا پائٹ توڑنے پر اس سے جھگڑ رہا تھا۔

یہ افسوس ناک واقعہ منگل کو متھرا گیٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں بی نارائن گیٹ پر پیش آیا، اپیندر نامی لڑکے نے ڈرینیج پائپ توڑنے پر احتجاج کیا تھا لیکن ڈرائیور نے اس پر ہی ٹریکٹر چڑھا دیا، یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ غصے میں ٹریکٹر ڈرائیور نے گاڑی اوپیندر پر چڑھا دی اور موقع واردات سے بھاگ گیا۔ دوسری طرف شدید زخمی نوجوان کو تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔