ساس نے ٹوکے کے وار کر کے بہو کا کان کاٹ دیا

ساس نے ٹوکے کے وار کر کے بہو کا کان کاٹ دیا

پاکپتن میں گھریلو جھگڑے کے دوران ٹوکے کے وار کر کے بہو کا کان کاٹنے والی ساس کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تھانہ فرید نگر کے علاقے محلہ عزیز آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران ساس سکینہ بی بی نے 24 سالہ رخسانہ بی بی کو ٹوکے کے پے در پے وار کر کے اس کا کان کاٹا۔

رخسانہ بی بی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد کے بعد ساہیوال ریفر کیا گیا۔

ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے واقعے کا نوٹس لیا جس پر تھانہ فرید نگر پولیس نے بہو کا کان کاٹنے والی ملزمہ سکینہ بی بی کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمہ سے ٹوکہ بھی برآمد کیا۔