نکاح کیس : بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل دائر

190 ملین پاؤنڈ کیس عمران خان

اسلام آباد : نکاح کیس میں انی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کردی، جس میں 3 فروری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائرکردی۔

خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائرکی گئی ،بیرسٹرسلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ اوردیگرپیروی کریں گے۔

اپیل میں وفاقی حکومت اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ طلاق اپریل2017میں ہوئی،اگست2017میں والدہ کے گھر منتقل ہوئی، 6 سال بعد درخواست دی گئی، 3 مرتبہ طلاق دینے کے بعدحق رجوع نہیں بنتا۔

اپیل میں مزید کہنا تھا کہ عدالت نےدائرہ اختیارنہ ہونےکےباوجودسماعت کی اورسزاسنائی، نکاح کیس کافیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی اور غیرشرعی اورانصاف کےخلاف ہے۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیل میں 3 فروری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار کی گئی ہے۔

یاد رہے عدالت نے نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔