نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے دستبردار

مریم نواز

لاہور : نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے دستبردار ہوگئیں، اس حلقے میں مریم نواز نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہزاد فاروق کو شکست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازقومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو انیس سے دستبردار ہوگئیں ، مریم نواز پی پی ایک سو انسٹھ کی نشست سے وزارت اعلیٰ کی امیدوار ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز نے این اے ایک سو انیس سے دستبرداری کا خط الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے، مریم نوازکی دستبرداری کےبعداین اے ایک سو انیس پر اب الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کرائے گا۔

یاد رہے این اے 119 سے مریم نواز نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار شہزاد فاروق کو شکست دی تھی۔

خیال رہے پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہورہا ہے ، جس میں مریم نواز سمیت نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے ، مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیئے نامزد کیا گیا ہے۔