شاہد کپور کا عامر خان کی فلم’رنگ دے بسنتی‘ سے متعلق اہم انکشاف

ممبئی: بھارت کے نامور اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’رنگ دے بسنتی‘ انہیں آفر کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نامور اداکار نیہا دھوپیا کے شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ فلم رنگ دے بسنتی انہیں آفر کی گئی تھی لیکن وہ اسے نہیں کرسکے۔

اداکار شاہد کپور نے اس کی وجہ بتائی کہ اُس وقت کے دیگر فلمیں اور شوٹنگ کی تاریخیں موجود تھیں اس لئے انہوں نے انکار کردیا لیکن جب میں نے فلم کو دیکھا تو وہ مجھے بہت پسند آئی اور پھر مجھے یہ فلم نہ کرنے کا افسوس ہوا۔

فلم رنگ دے بسنتی تقریباً 19 سال قبل ریلیز ہوئی تھی جس میں عامر خان، سوہا علی خان، کنال کپور، شرمن جوشی، اتل کلکرنی اور سدھارتھ سمیت کئی نامور اسٹارز جلوہ گر ہوئے تھے۔

اس فلم میں آر مادھون نے فلم میں ایک پائلٹ کا کردار نبھایا تھا اور وہی کردار فلم کی کہانی بنا تھا، فلم کے ہدایت کار اوم پرکاش مہرا نے آر مادھون سے قبل شاہ رخ خان کو اس کردار کی پیشکش کی تھی۔