’صاحبزادہ فرحان ورلڈکپ کھیلے گا‘

کراچی کے خلاف 72 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے لاہور قلندرز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان کے سابق کرکٹرز گنُ گانے لگے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے پیشگوئی کی کہ صاحبزادہ فرحان ورلڈکپ کھیلنے جارہے ہیں۔

انہوں نے اوپنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے اننگز کھیلی ہے اس سے لگتا ہے کہ وہ عالمی کپ کا حصہ ہوں گے۔

باسط علی نے کہا کہ صائم ایوب، محمد حارث، حسیب اللہ اور عبداللہ شفیق سمیت دیگر اوپنرز کو سامنے رکھیں تو صاحبزادہ فرحان الگ ہی نظر آئیں گے یہ نہیں وہ صرف پی ایس ایل میں اچھا کھیل رہے ہیں بلکہ مجموعی طور پر ان کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار میچوں کے بعد اب قلندرز کو تجربہ کرنے پڑے گا، فخرزمان کو ون ڈاؤن بھیجنا چاہیئے وہ قومی ٹیم میں بھی تیسرے نمبر پر کھیلتے ہیں۔

قلندرز کے اوپنر جنہوں نے اس میچ میں 45 گیندوں پر 72 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ ان کا اپنی کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ میری کارکردگی تو اچھی ہے لیکن ٹیم جیت جاتی تو خوشی ہوتی۔