لودھراں: این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی

این اے 154 ووٹوں گنتی

لودھراں : این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی ، امیدوارعبدالرحمان کانجو نے الیکشن کمیشن کودوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں این اے 154 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی آج کی جائے گی، ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی11بجےاسپورٹس کمپلیکس میں کی جائے گی ، دوبارہ گنتی مکمل ہونےمیں ایک دو روز لگیں گے۔

این اے154 سے امیدوارعبدالرحمان کانجو نے الیکشن کمیشن کودوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روزاین اے154میں دوبارہ گنتی کاحکم دیا تھا۔

یاد رہے 8 فروری کو این اے 154 سے پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزادامیدوار رانا فراز کامیاب ہوئے تھے ، رانا فراز نون نے ایک لاکھ 34ہزار937 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ن لیگ کے عبدالرحمان کانجو ایک لاکھ 28 ہزار 438 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

لودھراں این اے 154 سے آزادامیدوار رانافرازنون 6 ہزار 499 ووٹوں سے الیکشن جیت گئے تھے۔

خیال رہے پاکستان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے کیونکہ 8 فروری کے عام انتخابات میں کسی بھی بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن یا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل نہیں کی۔