سینیٹر نے استعفیٰ دے دیا، مگر کیوں؟

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا جس پر غور کرتے ہوئے چیئرمین نے استعفیٰ منظور کر لیا۔

سینیٹر پرنس آغاعمرجان احمد زئی نا کچھی ٹی چار بندغ نا کسفنگ آ است ہسونی –  talar brahui

سینیٹر پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف لیں گے۔

ارچ میں بلوچستان کے گیارہ سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے، جس پر نو منتخب صوبائی اسمبلی ان خالی نشستوں پر سینیٹرز کا انتخاب کرے گی۔

سینٹ ذرائع کے مطابق 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ/ علما کی نشستوں پر انتخابات ہوں گے، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے حمایت یافتہ 6 آزاد سینیٹرز بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہوں گے۔

بی اے پی حمایت یافتہ آزاد سینیٹر انوار الحق کاکڑ مستعفی ہو چکے ہیں، نیشنل پارٹی کے 2، جمعیت اور پشتونخوامیپ کا ایک ایک سینیٹر ریٹائر ہو رہا ہے، جب کہ 6 سال بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی بلوچستان سے اپنے سینیٹرز کا انتخاب کر سکے گی۔