ہالی وڈ کی کرائم اور ایکشن سے بھرپور فلم ’کوڈ ایٹ: پارٹ ٹو‘ کل 28 فروری کو مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’کوڈ ایٹ: پارٹ ٹو‘ کا دھماکے دار ٹریلر تین ہفتے قبل جاری کیا گیا تھا جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ٹریلر کو اب تک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں۔
فلم کی کہانی بدعنوان پولیس افسران کے ہاتھوں اپنے مقتول بھائی کیلیے انصاف کے حصول کیلیے لڑنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔ بدلہ لینے کیلیے وہ سابق سزا یافتہ اپنے ساتھی کی مدد لیتی ہے۔ انہیں ایک طاقتور پولیس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض جیف چان نے انجام دیے جبکہ رابی ایمل، اسٹیفن امیل اور الیکس ملاری جونیئر اس کی کاسٹ میں شامل ہیں۔
’کوڈ ایٹ: پارٹ ٹو‘ 28 فروری 2024 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔