اسلام آباد : سابق وزیر فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جتنی نشستیں ملی ہیں اس پر صبر شکر کریں ورنہ دوڑ جائیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر کہا کہ سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ کیونکہ قانونی ہےتو پھرنہ سمجھیں، محفوظ فیصلوں کومدنظر رکھ کر جیسامیں نےکہافارم45میں چھولےکھائیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائے کیونکہ ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ مولا جٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ جتنی نشستیں ملی ہیں اس پر صبر شکر کریں ورنہ دوڑ جائیں۔